یوپی کے چیف الیکشن افسر نے اترپردیش اسمبلی انتخابات میں ووٹر فہرست کو اردو میں چھپوانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جن اسمبلی حلقوں میں مسلمانوں کی اچھی خاصی تعداد ہے، وہاں ووٹر لسٹ اردو میں شائع کئے جائیں گے۔ ایسا پہلی مرتبہ ہونے جا رہا ہے۔ عام طور پر
اتر پردیش میں ووٹر لسٹ ہندی اور انگریزی میں شائع کئے جاتے ہیں ، لیکن اس مرتبہ کئی اسمبلی حلقوں کے ووٹروں کو اردو میں شائع ووٹر لسٹ بھی ملے گی ۔
یوپی اسمبلی انتخابات 2017 کیلئے اردو کی ووٹر لسٹ ریاست میں 46 اسمبلیوں حلقوں میں چھپوائی جائے گی۔